• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کا فوج کو ممکنہ جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

بیجنگ (جنگ نیوز )چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج پیپلز لبریشن آرمی کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چائو ژو شہر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ اہلکاربالکل وفادار،پر خلوص اور بالکل بااعتماد رہیں۔ چینی صدر تیانمن کی یادگار پر بھی گئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی کی میرین کور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہائی الرٹ رہے اور دشمن کے ممکنہ وار کے منہ توڑجواب کے لیے خود کو تیار رکھے۔

سی این این کے مطابق صدر شی پنگ کا یہ فوجی دورہ اس وقت ہوا جب چین اور امریکہ کے مابین کئی دہائیوں کے دوران تائیوان اور کورونا وائرس وبائی امور میں اختلافات کے باعث تناؤ اپنے عروج پر ہے اور واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی کانگریس کو مطلع کیا کہ وہ تائیوان کو تین جدید ہتھیاروں کے نظام کی فروخت کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں جدید اعلی متحرک آرٹلری راکٹ سسٹم بھی شامل ہے۔

تازہ ترین