• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی بیٹی رابعہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور(آئی این پی ) شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ بدھ کو شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ عدالت نے رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا۔

تازہ ترین