• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سےمحروم افرادکو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح،اسدقیصر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نےکہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 15اکتوبر کو پوری دنیا میں نہایت جوش و جذبے منایا جاتا ہے،انہوں نے کہاصائمہ سلیم جس نے بصارت سے محرومی کے باوجود سی ایس ایس کے امتحان میں چھٹی پوزیشن حاصل کی، اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ افراد کسی سے کم نہیں، موجودہ حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قانون سازی کی تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے ۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے باعث بصارت سے محروم افراد بھی دوسرے شہریوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بصارت سے محروم افراد کو یکساں تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
تازہ ترین