• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کیے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔

عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، جبکہ سماعت کیلئے عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین