• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش سیلفی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ اداکارہ نے نیا ہیئر کٹ کروایا ہے جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

View this post on Instagram

Cut-color-blowout @faizas.salon

A post shared by Aisha Uqbah Malik(aisha khan) (@aisha.u.malik) on


انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ خان نے بتایا کہ ’اُنہوں نے نئے ہیئر کٹ کے ساتھ ہی اپنے بالوں کو نیا رنگ بھی دیا ہے۔‘

عائشہ خان کی سیلفی پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کُبریٰ خان، مایا علی اور نامور اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں نے اُن کی خوب تعریف کی۔

دوسری جانب عائشہ خان کے مداح بھی اُن کے ’نیو لُک‘ کو پسند کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت اور تعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں جبکہ اُن کی سیلفی پر اب تک ہزاروں میں لائکس بھی آچکے ہیں۔

اس کے علاوہ عائشہ خان نے اپنا ہیئر کٹ کروانے کے بعد انسٹا اسٹوری میں اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اُن کا نیا ہیئر اسٹائل واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔ 

تازہ ترین