• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کمپنی نے سب سے بڑا تفریحی جہاز تیار کرلیا


برطانوی کمپنی پی اینڈ او کروز نے اب تک کا سب سے بڑا تفریحی جہاز تیار کرلیا ہے۔

آئونا نامی بحری جہاز پر 5 ہزار سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے،کروز شپ کی لانچنگ مئی میں کی جانی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد جہاز کو اب جرمنی کے میئر ورفٹ شپ یارڈ پہنچایا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے جدید ٹیکنالوی سے لیس شپ کو تفریح کی پوری دنیا قرار دیا ہے۔

کروز شپ 2021 میں شمالی یورپ ، پرتگال اور کینیری جزیروں سے اپنے پہلے سفر کا آغاز کرے گی۔

تازہ ترین