آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی انتقال کرگئے


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے سینئر رہنما راشد ربانی انتقال کر گئے۔

 اہل خانہ کا کہنا ہے کہ  راشد ربانی کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے سینئر پی پی پی رہنما راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ راشد ربانی کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مراد علی شاہ نے  مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

قومی خبریں سے مزید