• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اگلے سال جنوری میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے خط لکھا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی بورڈ کا جائزہ وفد بھی نومبر میں پاکستان آئے گا۔ 

اس کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 30 اکتوبر سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین