• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، فوجی عدالت کو کارروائی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ، فوجی عدالت کو کارروائی سے روک دیا


پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصرمحفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے سماجی رہنما محمد ادریس خٹک کی رہائی کیلئے دائر رٹ پٹیشن پر انکے خلاف فوجی عدالت کی کارروائی روک دی ہے اورقراردیا ہے کہ جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا، انکے خلاف مزید کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔دورکنی فاضل بنچ نے عبدالطیف آفریدی، بیرسٹر سرورشاہ اورطارق افغان ایڈوکیٹس کی وساطت سے سماجی کارکن محمد ادریس خٹک کی رہائی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ادریس خٹک 13نومبر2019کو ڈرائیورسمیت صوابی ٹول پلازہ کے قریب حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ڈرائیورکو تین روز بعد چھوڑ دیا گیا تھا تاہم ادریس خٹک کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔سماجی کارکن کی بازیابی کیلئے پشاورہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی اور بعد میں ہائیکورٹ کوانکو قید کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیاجبکہ ہائیکورٹ نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنیکا حکم دیا۔

تازہ ترین