• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین الاٹمنٹ کا الزام‘قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالج کی زمین الاٹ کرنے کے الزام میں نامزد سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع کردی۔ عدالت عالیہ نے درخواست کی کاپی نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔نیب حکام نے کہا کہ قائم علی شاہ پر کندھ کوٹ میں کالج کی زمین پرائیویٹ پارٹی کو دینے کا الزام ہے ۔دریں اثناءسندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہنے کو تو جمہوریت ہے لیکن جمہوری کام نہیں کئے جارہے ‘مجھے نہیں معلوم گوجرانوالہ میں کیا ہوا لیکن آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

تازہ ترین