اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو انصاف پاکستانی عدالت سے ہی ملنا ہے، بھارت تعاون کرے،تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتے ہیں، ماحول سازگار بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے، کشمیر کا محاصرہ ختم کیا جائے،پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، تمام مسائل کا حل مذاکرات سےچاہتے ہیں ،ماحول سازگار بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
کشمیریوں کی شرکت کے بغیر بامقصد مذاکرات ناممکن ہیں،کلبھوشن کو انصاف پاکستانی عدالت سے ہی ملنا ہے، بھارت تعاون کرے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا انتخاب جیتنا عالمی برادری کا ہم پر اعتماد ہے۔
اس کونسل کو بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف فروری میں بھارت کے میوچل ایویلیوایشن ریوئیوو میں 44 بھارتی بنکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ میں ملوث ہونے کا جائزہ لے گا۔
انھوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو سیز فائرمعاہدے کی بھارت کی خلاف ورزی سے 2 شہری زخمی ہوئے، کلبھوشن پر بھارتی مطالبات اور بیانات بے بنیاد ہیں۔کیس میں بھارت کو موثر نظر ثانی اور انصاف پاکستانی عدالت سے ہی ملنا ہے۔ بھارت کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستانی عدالتوں سے تعاون کرے۔