• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاؤمی نے وائرلیس ائیر فونز 'ائیر2 پرو متعارف کروادیے

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی نے حال ہی میں جدید ترین ’می ٹرو وائرلیس ائیر فونز ائیر 2 پرو‘ متعارف کیے ہیں۔

ائیر 2 پرو وائس کینسلیشن فیچر کے ساتھ 28 گھنٹے تک پلے میوزک بیک اپ فراہم کرتے ہیں جبکہ اس میں 3 مائیک بھی لگے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے کال کے دوران بات چیت کا تجربہ بہتر ہو گا۔

می ٹرو وائرلیس ائیرفونز ائیر 2 پرو 10 میٹر کے فاصلے تک آپریٹ کیے جا سکتے ہیں جبکہ اس کا وزن 60 گرام ہے اور یہ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ائیر فونز 10 منٹ کی چارجنگ کے بعد 90 منٹ تک میوزک پلے بیک اپ فراہم کرتے ہیں جبکہ شاؤمی کے ان ائیرفونز کی قیمت 103 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین