• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے کا کپ عدنان صدیقی کو کوسنے دنوں کی یاد دلاتا ہے؟

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ چائے کا کپ اُنہیں ماضی کے اُن خوبصورت دنوں کی یاد دلاتا ہے جب جیب چھوٹی اور دل بڑے ہوا کرتے تھے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے چائے کی کپ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں اس کپ کی کہانی سُناتے ہوئے لکھا کہ ’چائے کا کپ ہر دن مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد دلاتا ہے۔‘


عدنان صدیقی نے چائے کے کپ سے اپنی محبت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چائے کا کپ مجھے اس سادہ زندگی کی یاد دلاتا ہے جب جیبیں چھوٹی اور دل بڑے ہوا کرتے تھے، جب زندگی آسان ہوا کرتی تھی، اُس وقت دوستی ختم کرنے کے لیے نہیں کی جاتی تھی، جب خواہشیں کم اور پیار زیادہ ہوتا تھا، اُس وقت میں جوان تھا۔‘

اداکار نے چائے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چائے ناشتہ کا ایک جز ہے، جب ہم چھوٹے تھے تو مقابلہ کرتے تھے کہ کون اپنا ناشتہ پہلے ختم کرے گا، اُس کے بعد ہم بھاگتے ہوئے اسکول جاتے تھے اور امّی ہم پر چلّاتّی تھیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اب چونکہ ہم بڑے ہوگئے ہیں ماحول تبدیل ہوگیا ہے لیکن میں پھر بھی کوشش کرتا ہوں اس چائے کے کپ کے ساتھ پُرانے دنوں کی یاد تازہ کروں۔‘

آخر میں عدنان صدیقی نے انسٹاگرام صارفین سے بھی اُن کے چائے کے کپ کی کہانی بھی دریافت کی۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے حسین لمحات سے متعلق پوسٹس جاری کرتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بہت سراہا جاتا ہے۔

تازہ ترین