پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے پردیسی دوست کی یاد آگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے اپنے ایک دوست کے ہمراہ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی۔
اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ اپنے دوست کے ساتھ لندن میں ایک کافی شاپ پر موجود ہیں۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ممالک کی تو سرحدیں ہوسکتی ہیں لیکن دوستی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’اچھے دوست کے ساتھ گزرا ہوا معیاری وقت زندگی کی بہترین یادیں بن جاتی ہیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے ہمیشہ رہنے والے دوست ڈببو، میں تمہیں بہت یاد کرتا ہوں۔‘