• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندل ووڈ ڈرگز کیس: بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کی اہلیہ کو پولیس نوٹس جاری

بالی ووڈ کے معروف اداکار وویک اوبرائے کی اہلیہ پریانکا الوا کو انکے بھائی ادیتیا الوا کے ساتھ سندل ووڈ ڈرگز کیس کے حوالے سے بنگلورو پولیس کے کرائم برانچ نے نوٹس جاری کیا ہے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق جمعرات کو بنگلور پولیس نے ویویک اوبرائے کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔ سندل ووڈ ڈرگ کیس میں مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کیس کے بہت سارے ملزمان ہیبل جھیل کے قریب ادیتیا کے فارم ہاؤس میں پارٹیوں میں شریک ہوتے ہیں۔


جہاں شرکا ممنوعہ اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے جمعرات کو وویک کے ممبئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاکہ انکے برادر نسبتی ادیتیا کو گرفتار کیا جاسکے۔ لیکن وہ اب تک مفرور ہیں۔ 

بنگلورو پولیس کے جوائنٹ کمشنر سندیپ پاٹل نے ایک معروف بھارتی ویب پورٹل کو بتایا کہ ادیتیا مفرور ہیں، اور پولیس کو شک تھا کہ وہ وویک کے گھر پر چھپے ہونگے اسی لیے عدالتی وارنٹ کے ساتھ یہاں چھاپہ مارا گیا۔

اس کیس میں اب تک 15 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جس میں کناڈا زبان کے فلمی اداکار ریگینی دیودی اور سنجنا گلرانی بھی شامل ہیں۔

اس قسم کی پارٹی آرگنائز کرنے والوں میں ویرن کھنہ، راہول تونسے اور متعدد نائیجیرین شہری بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے ڈرگ ٹریفکرز، سپلائرز اور اسکا استعمال کرنے والوں  کی بیخ کنی کے لیے ایکشن شروع کررکھا ہے۔ 

تازہ ترین