• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا جلسے کے شرکاء کو پانی اور ماسک فراہم کرنے کا اعلان


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت گوجرانوالہ جلسے میں شریک تمام افراد کو پانی اور ماسک فراہم کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کے قافلوں کو روکنے کا حکومت کا ارادہ نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کنٹینرز اپوزیشن کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے ہیں۔


فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگا  کر عوام کو گمراہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا بیگم صفدر اعوان کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تازہ ترین