راولپنڈی(آئی این پی )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نام نہاد خادم اعلٰی نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشہ اور ٹیکسیاں دے کر انکے ہنر کو ضائع کیا۔ بڑے منصوبوں پر قومی خزانے کو پانی کی طرح بہا کر ذاتی تشہیر شریف خاندان کا وطیرہ رہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مہران ٹاؤن کے حلقے سے کامیاب نہیں ہوئی لیکن ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں خواتین کی حفاظت کے لیے انسدادِ رومیو اسکواڈ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج جرگہ ممبران کی اہم نشست ہوگی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے،خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے۔
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب گزرتے دیکھا گیا، ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
عاصی کاشمیری ساٹھ کی دھائی میں میرپور آزاد کشمیر سے بسلسلہ روزگار نوٹنگھم میں آ کر آباد ہوئے تھے، ان کا اصل نام شیخ جمیل اختر تھا۔
امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا، میزائل امریکا کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گی۔
آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔
اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار اور کچے کےڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، کوئی اور نہیں ہے۔
بریڈفورڈ ویسٹ سے گرین پارٹی کے سابق پارلیمانی امیدوار اور مقامی کونسل امیدوار خالد محمود نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے این ایچ ایس انگلینڈ کو ختم کرنے کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے