• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ کی طرف سے اپوزیشن کے جلسے کی مانیٹرنگ



محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم میں اپوزیشن کے جلسے کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

وزیر قانون راجہ بشارت کنٹرول روم سے صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

راجہ بشارت نے اب تک کی مانیٹرنگ رپورٹ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔

اس سے قبل وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عوامی سمندر کے انتظار میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول کے قافلوں کی رفتار تھم گئی۔


راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوامی سمندر کا انتظار نہ کرے جو کچھ حاضر ہے اسی پر ہی صبر شکر کرے، اپوزیشن کی قیادت جلد جلسے میں پہنچے تاکہ کارکنوں کو مشکلات سے چھٹکارا ملے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ حکومت کو شرکاء کی تعداد سے کوئی غرض نہیں ہے، یہ اپوزیشن کی بقا کا مسئلہ ہے حکومت کا نہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ آزادانہ جلسے کی اجازت جمہوری روایات کی پاسداری ہے۔

تازہ ترین