پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے گی، پی ڈی ایم کی شکل میں اس نظام کا مقابلہ کریں گے۔
گوجرانوالہ جاتے ہوئے وزیر آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کیساتھ ملکر پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بحال کریں گے، غریبوں اور مزدوروں کی خدمت کرنا ہماری ذمےداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی بے روزگاری، مہنگائی، غربت کیخلاف نکلےہیں، پی ڈی ایم کی شکل میں اس نظام کامقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم اس نظام کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں۔