• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہوئی، وزیرداخلہ


وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہوئی، جب بھی اپوزیشن کا جلسہ ہوتا ہے تو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ جس نے جانا ہوگا تو کنٹینر اسے نہیں روک سکے گا، کنٹینر صرف گاڑیاں روکنے کے لیے لگائے گئے ہیں، آدمی روکنےکے لیے نہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت پر مقدمات کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، وزیراعظم نے اگر کوئی ہدایت دی تو ضرور عمل کرینگے۔


اعجاز  شاہ نے کہا کہ ڈی چوک دھرنا دینے والوں سے بہت بار مذاکرات کر چکے ہیں، لیڈی ورکرز کا کیس سروس ٹربیونل میں چل رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مظاہرین کی منت سماجت کی ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس نہ آئیں۔

تازہ ترین