• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی سالگرہ پر محمد صلاح کا انوکھا انداز

مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیور پول کے اسٹرائیکر محمد صلاح نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر انوکھا انداز اپنا کر سب کو حیران کردیا۔

محمد صلاح نے پر بیٹی مکہ کی چَھٹی سالگرہ پر اینیمیٹڈ کریکٹر ’ مسٹر انکریڈبلز‘ کا انداز اپنایا۔

انہوں نے  سوشل میڈیا سائٹس پر مکہ کی سالگرہ کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کلی جس میں وہ دونوں سُپر ہیرو کریکٹر کے لباس میں ملبوس ہیں، آنکھوں پر ماسک بھی پہن رکھا ہے۔


محمد صلاح نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹی کو شہزادی کہہ کر مخاطب کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں محمد صلاح نے ’انکریڈبلز فادر‘ یعنی حیرت انگیز والد کا ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دراصل ’دی انکریڈبلز‘ معروف امریکی اینیمیٹڈ فلم سیریز ہے جو 2004 میں ریلیز ہوئی، مذکورہ فلم کا سیکوئل 2018 میں سامنے آیا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محمد صلاح بیٹی کی سالگرہ پر ہمیشہ ہی کچھ انوکھا کرتے ہیں گزشتہ برس انہوں نے بیٹی کو خوش کرنے کے لیے ڈزنی کردار ’ماوئی‘ کا روپ دھارتے ہوئے مصنوعی پتوں سے بنا ہوا جنگلی لباس پہن کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

بچوں کی پسندیدیدہ ڈزنی اینیمیٹڈ فلم ’موانا‘ میں ماوئی کا ایک خاص کردار ہے جو بچوں کو بے حد پسند ہے، جس میں ماوئی پتوں کا لباس پہن کر اپنے پاس موجود مخصوص قسم کی ہک سے رنگ برنگے کرتب کرکے بچوں کو خوشی اور حیرت میں مبتلا کرتا ہے۔

تازہ ترین