آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ڈی ایم جلسے میں پا ک فو ج پر حملے کی مذمت نہ کرنا افسوسناک ہے، غلام سرور خان

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں پر حملے کی شدید  مذمت کرتا ہوں، انسانیت کے دشمنوں پر لعنت بھیجتا ہوں، پی ڈی ایم جلسے میں 11جماعتوں کے رہنما موجود تھے، افسوس ہوا پاک فوج پر حملے کی مذمت تک نہیں کی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ یہ کھاتے پاکستان کا، لوٹتے پاکستان کو اور کام پاکستان کے خلاف کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستانی افواج پر گولیوں کی بارش کی، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ ہے، فوج کے ساتھ ہے، پاکستان کی افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے، ففتھ جنریشن وار یہی ہے کہ اداروں کے خلاف جنگ کی جائے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ یہود و ہنود کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں اداروں کو اداروں سے لڑایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید