• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اخبارات میں نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کے معاملے پر وفاق کی 2 برطانوی اخبارات میں بھی نواز شریف کا اشتہار جاری کرانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔


درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین