• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنڈم کے بعد حکمران دیکھ لیں گے کہ کراچی جاگ چکا ہے، حافظ نعیم

کراچی( اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے، وکلا کی جانب سے ریفرنڈم میں ووٹ کاسٹ کرناقابل ستائش ہے، تین روزہ ریفرنڈم میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی اور زبردست شرکت کے باعث چند دن کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے، ریفرنڈم کے بعد حکمران دیکھ لیں گے کہ کراچی جاگ چکا ہے،رائے دہی کے عمل میں جوان، بوڑھے، خواتین، وکلاء،صحافی، علماء، اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، طلباو طالبات، مزدور، سول سوسائٹی اور ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد حصہ لے رہے ہیں، ریفرنڈم کے مطالبات عوام کے ترجمان اور مسائل حل ہونے کی ضمانت ہیں، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جماعت اسلامی کی ”حقوق کراچی تحریک“ اور”کراچی ریفرنڈم“ کے سلسلے میں سٹی کورٹ میں وکلا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین