• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کی منظوری کیلئے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں کراچی سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کے پانچویں روز سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز سمیت او ٹیز کا بھی بائیکاٹ کردیا، جس کے باعث اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سندھ سمیت کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

تازہ ترین