• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تحت حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں دوسرا بڑا جلسہ آج اتوارکوباغ جناح نمائش چورنگی پرمنعقد ہوگا جلسہ کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی، پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمن ، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مولانا شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، افتخارحسین، امیر حیدر خان ہوتی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی دیگررہنما خطاب کریں گے،جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما نجی عالم نے بتایا کہ باغ جناح میں 50 ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں جلسہ گاہ کے پانچ مرکزی گیٹ ہیں جس میں تین مردوں کے لیے ایک خواتین اورایک گیٹ مرکزی قائدین کی آمدورفت کے لیے مختص ہے جلسہ گاہ میں تمام پارٹیوں کے پرچم اورخیرمقدمی بینرآویزاں کیے گئے ہیں جلسہ گاہ میں ساؤنڈ اورلائٹنگ کا خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جلسہ کا اسٹیج کنٹینرسے بنایا گیا ہے جوبیس فٹ اونچا ایک سوساٹھ فٹ چوڑا اورایک سوساٹھ فٹ لمبا ہے جلسہ گاہ میں پیپلزپارٹی کے 15 سوورکرزڈیوٹی انجام دیں گے اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جلسہ گاہ کے اطراف میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر پارکنگ اورسیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں شرکا میں ماسک فراہم کیے جائیں گے اورداخلے سے قبل ہاتھوں کوسینیٹائزڈ کیا جائے گا جلسہ کا آغاز اتوارکو شام ساڑھے چاربجے ہوگا، ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جلسہ سے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کا ویڈیولنک خطاب متوقع ہے۔

تازہ ترین