• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ منافع کما کر دینے والی ٹرینوں کی نجکاری قابل مذمت ہے، منظور رضی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی نے کہا ہے کہ جن ٹرینوں کی نجکاری کی جارہی ہے ان میں بہت سی ٹرینیں ریکارڈ منافع کما کر دیتی ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے ملک کی 16 ٹرینوں کے ٹکٹس فروخت کرنے کا شعبہ نجی شعبے کے حوالے کرنے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو ریلوے کی ٹرینیں دینے کا ماضی میں تجربہ ناکام ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ متعدد ٹھیکیدار ریلوے کے کروڑوں روپے ہڑپ کرکے فرار ہوچکے ہیں پرائیویٹ سیکٹر اگر ٹریک پر آنا چاہتے ہیں تو اپنے انجن اور کوچز خریدیں اور ڈیزل تیل کا بندوبست کرکے ٹرینیں چلائیں۔

تازہ ترین