• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن گوجرانوالہ میں موثر اجتماع کرنے میں ناکام رہی،حامد رضا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن گوجرانوالہ میں موثر اجتماع کرنے میں ناکام رہی۔شمالی وزیر ستان میں پاک فوج پر حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ جلسہ میں کروڑوں روپے خرچ کرنےوالے کرپٹ مافیا ہیں۔ اپوزیشن نےکورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں۔مذہبی حلقوں کو سماجی پابندیوں کاکہنے والے سیاستدان خود اس کی پیروی نہ کرسکے۔ نواز شریف اپنی لڑائی عمران خان سے لڑیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے۔ پاک فوج کے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اپنے ہیروز پر فخر کرتی ہے۔ پاک فوج کے نوجوانوں کی شہادت پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔
تازہ ترین