• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگریوں پر PIA کے17 پائلٹس سمیت 762 ملازمین کو نکالا، غلام سرور

راولپنڈی(جنگ نیوز)وقافی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے باعث قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) سے17پائلٹس سمیت 762 ملازمین کو نکالا گیا ہے، قومی فضائیہ کے اثاثوں کی فروخت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے بتایاکہ 262 مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس کو معطل بھی کیا گیا ہے۔غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت پی آئی اے 400 ارب سے زائد کی مقروض تھی۔وزیر ہوا بازی کا مزیدکہنا تھاکہ پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کی فروخت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ چند ماہ قبل کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے فاقی وزیر ہوابازی نے 262کمرشل پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دیا تھا۔

تازہ ترین