آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور، پلازہ میں لگی آگ بے قابو



لاہور کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ پر موبائل، لیپ ٹاپ اور الیکٹرونکس پلازہ میں صبح چھ بجے سے لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جبکہ پلازہ کی چھت پر پھنسے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ لاہور کے موبائل، لیپ ٹاپ اور الیکٹرونکس پلازہ کے تیسری اور چوتھی منزل پر لگی ہے جس کے نتیجے میں تیس سے چالیس دکانیں آگ کی لپیٹ میں ہیں، آگ پلازہ کے عقبی حصے میں بھی پھیلنے لگی ہے اور شدت اختیار کر رہی ہے۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے، تین اسنارکلز اور تینتیس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی وجہ سے آگ کی شدت میں تیزی ہے، آگ سےمتاثر پلازہ میں دکانداروں کی اپنی دکانوں سےسامان نکالنےکی کوششیں جاری ہیں جبکہ کاروبار جلتا دیکھ کر کئی دکاندار بے بسی کے عالم میں رو رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ کے باوجود کئی تاجر نچلی منزل سے سامان نکالنے پلازا میں گھس گئے اور تاجروں نے کپٹروں میں سامان ڈال کر باہر نکالا ہے۔

آگ بجھانے کے مقام پر موجود فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں میں سے پانی ختم ہوگیا جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ مین بلیوارڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید