• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں: صدر مملکت


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے عوام سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں، مکمل قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں، تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے، ان میں یہ دوبارہ پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائراس کی وباء دوبارہ پھیلنے کے تناظر میں مزید چند مہینوں کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔


ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیا اور احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی۔

صدر عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ علمائے کرام اور میڈیا نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ عوام ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، شادی ہالز اور گھروں میں اجتماعات کے دوران احتیاط کریں، بغل گیر نہ ہوں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین