صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کی دوسالہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے کرپشن کا بازار گرم تھا۔ معیشت زوال پذیر تھی، وزیراعظم نے کورونا بحران میں جو وژن اختیار کیا۔ وہ کامیاب رہا۔ کورونا سے نمٹنے پر حکومت تعریف کی مستحق ہے۔
نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرعارف علوی نے کہا کہ قوم کی تیسری جیت انتہا پسندی سے مقابلہ کرنا ہے، اس حکومت سے پہلے کرپشن کا بازار گرم تھا، معیشت زوال پذیر تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے کورونا بحران میں وژن اختیار کیا غریب کو بھوکا مرنے نہیں دیں گے، ساری دنیا جو کررہی تھی آپ نے اس کے برعکس کام کیا۔
صدرمملکت نے کہا کہ اسلامی دنیا میں مساجد میں نمازیں اور تراویح بند ہوگئیں، مگر ہمارے ملک میں ایس اوپیز کے تحت عبادت ہوتی رہی، اللّٰہ کی مدد اس کو ملتی ہے جو عام آدمی اور غربیوں کا خیال رکھے۔
عار ف علوی نے کہا کہ کوئی تو وجہ ہوگی کہ پاکستان میں کورونا تھم گیا، بھارت میں بڑھ رہاہے، کورونا سے نمٹنے پر حکومت تعریف کی مستحق ہے، دنیا مان رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا، علما اور ڈاکٹرز نے بھی کورونا ایس اوپیز پر شعور اجاگر کیا، ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں کی مدد کا مقصد، 8، 9 کروڑ لوگوں کی مدد ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم نے دباؤ کو برداشت کیا اور ثابت قدم رہے، یکساں تعلیمی نصاب پاکستان میں پہلی بار ایک قوم پیدا کرے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ٹی بی، ہیپاٹائٹس کے مقابلے کے لیے بھی تیاری کی ضرورت ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ عورتوں کو وراثت دینے میں ہم بخیل ہیں، وراثت کے قانون پر عمل سے ہی عورت مضبوط ہوسکتی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا، اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔