• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائے کے ترجمانوں پر ترس آتا ہے، عظمیٰ بخاری


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ کرائے کے ترجمانوں فیاض چوہان، شبلی فراز، شہباز گل اور شہزاد اکبر پر ترس آتا ہے، عمران نیازی صبح صبح ان بےچاروں کی مانیٹرنگ پر ڈیوٹیاں لگا دیتے ہیں۔

صوبائی وزیرصحت فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر آج ایک بار پھربنی گالہ اور وزیراعظم ہاؤس میں بڑے غور سے سنی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کا مفت کی تنخواہیں حلال کرنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے، انہیں اٹھتے جاگتے نوازشریف اور مریم نواز کے خواب ہی آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ہزاروں کے ”جلسے “کو ”جلسی“کہنے سے عمران نیازی 22کروڑ پاکستانیوں کے وزیراعظم نہیں بن سکتے،پی ڈی ایم اگرجلسیاں کررہی ہے تو انہیں ڈراؤنے خواب کیوں آرہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں، تیار ہو جاؤ، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کراچی پہنچ گئی ہیں، وہ آج شہر قائد میں ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ لگائیں گی۔

تازہ ترین