• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون بھارت کے بیانیے پر کام کررہی ہے، فیصل واوڈا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون بھارت کے بیانیے پر کام کررہی ہے، بلاول بھٹو کا جلسے میں جرنیلوں کا نام لینے پر افسوس کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے پاکستان پیپلز پارٹی کبھی عدلیہ ،افواج اور ملک کے خلاف نہ بات کرتی ہے اور نہ کرنے دیتی ہے۔

فیصل واوڈا نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد شریف خاندان سے پردہ اٹھانا ہے، یہ سب بھگوڑے ہیں اور فوج کی کردار کشی کر کے ہندوستان کے بیانے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو کسی دوسرے کلبھوشن کی ضرورت نہیں، نواز کلبھوشن میدان میں ہیں، اگر فوج کا سربراہ آپ کے لئے اتنا برا تھا تو اس کی ملازمت کی توسیع کے لئے ووٹ کیوں دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا آج بیان سامنے آیا ہے کہ جلسے میں جرنیلوں کا نام لینے پر افسوس ہے، اب اطلاع یہ ہے کہ نواز شریف آج کے جلسے میں تقریر نہیں کریں گے، شہید فوجیوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ چوروں کی موٹی گردن میں پھندا ڈالا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی طرح نواز شریف بھی بھارت کے اثاثہ بن چکے ہیں ، ان کی فوج اور عدلیہ کے ساتھ نفرت سامنے آچکی ہے۔

تازہ ترین