وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے پی ڈی ایم جلسے میں خالی کرسیوں سے تقریر کروانا مولانا فضل الرحمٰن کا مذاق اُڑانا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے نہیں صرف شو کررہی ہے جس میں پاور نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ان کی کوئی سمت ہے نہ منصوبہ اور نہ ہی ان کے نظریات اور موقف ایک ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔