• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ جلسہ کے بعد سلیکٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آمنہ بخت

بریڈ فورڈ(نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین یارکشائر کی صدر آمنہ بخت مرزانے کہا ہے کہ گجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کامیاب جلسے کے بعد سلیکٹڈ عمران نیازی اور وزرا کی بوکھلاہٹ ظاہر کر رہی ہے کہ یہ چند دنوں کے مہمان ہیں، آج ملک جس مقام پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے، آج ملک کے معتبر اداروں کو اپنی بیوقوفانہ پالیسیوں کی وجہ سے عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے، آج حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ عوام عمران اور اس کو لانے والوں کو لعن طعن کر رہے ہیں عمران کو ملک سے کوئی غرض نہیں، ملک جاتا ہے جائے وہ اپنی پاور اور اداروں کو استعمال کر کے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتا ہے، آج اسلام آباد میں عام ورکرز اور خواتین سراپا احتجاج ہیں، ان ورکروں کا کیا قصور ہے کیا یہ ورکر اپنی کرپشن بچا رہے ہیں یا اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا حساب مانگ رہے ہیں، عمران خان نے جس سیاسی کلچر کو متعارف کرایا ہے وہی اب اس کا پیچھا کرتا رہے گا، 16 اکتوبر کے عظیم الشان جلسے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بے مثال استقبال اور تاریخی خطاب سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا اور مستقبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار ی کے ہاتھوں میں ہے، بلاول بھٹو عوام کے حقیقی مسیحا اور خوشحال پاکستان کیلئے امید کی ایک کرن ہیں ۔ 
تازہ ترین