• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا جلسہ، عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک کی مرمت

کراچی(خبرایجنسی) شہرقائد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے کے پیش نظر طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی مرمت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے کراچی کے علاقے خداداد کالونی سے نمائش جانے والی سڑک کی اچانک مرمت کردی گئی،شہریوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئے روز یہاں حادثات ہوتے ہیں تب خیال نہیں آیا، آج حکمرانوں کو گزرنا ہے تو سڑک بن گئی، شہریوں نے کہاکہ متعلقہ انتظامیہ اپنے مفادات کے لیے سڑک کی مرمت کررہی ہے اگر شہریوں کا خیال ہوتا تو اس پر پہلے ہی کام شروع کردیا جاتا۔

تازہ ترین