• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا لبنان پر حملے روکنے کیلئے امریکا سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

ژاں نوئیل بارو---فائل فوٹو
ژاں نوئیل بارو---فائل فوٹو 

فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ لبنان میں جاری فوجی کارروائیاں بند کرے۔

ژاں نوئیل بارو نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ فرانس لبنان کی فوج کی مدد کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس حوالے سے حمایت کو متحرک کیا جا سکے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فرانس اس وقت تک اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی حمایت نہیں کرے گا جب تک تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس کی توقعات کے مطابق پیش رفت نہیں کرتے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے کہ فرانس کی منظوری کے بغیر سلامتی کونسل کی ایران پر پابندیاں ختم نہیں کی جا سکتیں۔

ان کے مطابق ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر خدشات دور ہونے تک خطے میں پائیدار استحکام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اتحادی گروپوں کی حمایت سے متعلق خدشات ختم ہونے تک بھی خطے میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا اور اس صورتِ حال میں ایران کے طرزِ عمل اور پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے مطابق اس تمام صورتِ حال میں سب سے بڑا نقصان ایران کے عوام نے اٹھایا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنی موجودہ حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید