• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس سی کا جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، پورٹ ذرائع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

کراچی پورٹ کے ذرائع کے مطابق سبی جہاز پر 30 سے 40 کنٹینرز گر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی خدشات کے سبب ٹرمینل انتظامیہ نے متاثرہ کنٹینرز نکالنے سے انکار کر دیا، کنٹینرز میں مشینری اور دیگر سامان موجود ہے جس کا انشورنس ملنا مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق بلک کارگو جہاز کو 2 ماہ قبل کنٹینر جہاز میں تبدیل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پی این ایس سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جہاز محفوظ ہے، کنٹینرز کا گرنا معمول کا واقعہ ہے، کنٹینرز یا سامان کا نقصان انشورنس سے پورا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید