• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت کا پاکستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات

— تصویر بشکریہ ایکس اکاؤنٹ وزارتِ اطلاعات و نشریات
— تصویر بشکریہ ایکس اکاؤنٹ وزارتِ اطلاعات و نشریات

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا سامنے آیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے پراپیگنڈا ذرائع اور سرکاری بیانات کے ذریعے ایسا دعویٰ کر رہی ہے۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ  یہ دعویٰ ہمیشہ کی طرح غلط ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ داعش سمیت درجنوں دہشت گرد تنظیموں کے کیمپس افغان حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں ہیں جہاں سے دہشت گرد تنظیموں کو چلایا اور معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپنی سر پرستی میں دہشت گردی کو چھپانے کے لیے طالبان حکومت جھوٹے اور گمراہ کُن بیانات دیتی ہے۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طالبان حکومت کا ایک کم درجے کا ڈرون شِنکو خیبر کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری شناخت کر کے پاک فضائیہ کے چوکنّا فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید