• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت اور تیل کی ترسیل بحال ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دی، جبکہ خلیجی ممالک نے تیل کی برآمدات معمول پر لانے کے اقدامات تیز کر دیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات کی سرکاری تیل کمپنی ADNOC نے داس اور زرکو جزائر سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

رپورٹ کے مطابق عراق نے بھی تیل کی پیداوار اور برآمدات مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خریداروں کو جنوبی بندرگاہوں سے تیل اٹھانے کے لیے ٹینکرز نامزد کرنے کی ہدایت کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے بھی جنگ کے دوران جاری کام روکنے کے نوٹسز واپس لے لیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران امریکا معاہدے کے چند گھنٹوں بعد سعودی عرب کے 3 سپر ٹینکرز 60 لاکھ بیرل خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید