وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے دینا شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر شہریوں نے وزیرِ اعظم کی بات کو خوشخبری قرار دیا اور اس حوالے سے اپنی اپنی رائے بھی دی۔
شہریوں نے آج رات کو ہونے والے اعلان سے متعلق خوب اندازے لگائے، کسی نے کہا کہ 20 روپے تو کسی نے کہا کہ 40 روپے کمی کی جائے۔
علاوہ ازیں کچھ شہریوں نے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت ہی زیادہ کمی کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ آج دوپہر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے آج ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے تیل کی آج ہفتہ وار قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، چاروں وزرائے اعلیٰ نے عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔