کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے مختلف کارروائیوں میں ایک مل 81دکانیں سیل کردی جبکہ6افراد کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) اورنگزیب بادینی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 6افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ای پی اے حکام کی ہدایت کے مطابق ایک مل سیل کر دیا گیا جبکہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11دکانیں سیل کر کے ان پر 66ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح اینٹی انکروچمنٹ کے تحت کارروائی کے دوران 70دکانیں سیل کرکے 54ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ کارروائی کوئٹہ کے مختلف علاقوں نواں کلی،شادین زئی،عالموں چوک،جیل روڈ،سریاب روڈ،سر پل،شہبا ز ٹاؤن میں عمل میں لائی گئی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے کارروائیاں کررہی ہے اورکسی کو گرانفروشی کی اجازت دینگے اور نہ ہیں بے جا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔