• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عین الدین بلوچستان یونیورسٹی کی بہتری کیلئے خدمات انجام دینگے،عثمان اچکزئی

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی نے ڈاکٹر سید عین الدین کو بلوچستان یونیورسٹی کا کنٹرولر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ موصوف انتہائی ایمانداری اور حقیقی معنوں میں بلوچستان یونیورسٹی میں اپنی خدمات انجام دینگے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا بلوچستان یونیورسٹی صوبے کے طلباء و طالبات کیلئے اہم درسگاہ ہے انہی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلباء ملک کا نام روشن کرنے آگے بڑھیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید عین الدین بلوچستان یونیورسٹی کو ملک کی بہتر جامعہ بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائینگے۔
تازہ ترین