آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور حفیظ سینٹر واقعہ، شعیب اختر کی حکومت سے متاثرین کی مدد کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور  راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ روز لاہور کے حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

شعیب اختر نے لاہور کے حفیظ سینٹر واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور کے حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔‘

سابق کرکٹر نے کہا کہ ’اس واقعے میں بہت سارے لوگوں نے اپنا بہت کچھ کھویا ہے۔‘ 

اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمام متاثرہ افراد کو صحتیابی عطا کرے اور صبر کرنے کی توفیق عطا کرے۔‘

شعیب اختر نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپیل کرتا ہوں کہ حکومت اُن تمام لوگوں کی مدد کرے جن کا اس واقعے میں کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ پر موبائل، لیپ ٹاپ اور الیکٹرونکس پلازہ میں صبح چھ بجے لگی آگ وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو ہو گئی تھی، آگ لاہور کے موبائل، لیپ ٹاپ اور الیکٹرونکس پلازہ کے تیسری اور چوتھی منزل پر لگی۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جبکہ کاروبار جلتا دیکھ کر کئی دکاندار بے بسی کے عالم میں رو پڑے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید