• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار قائداعظم کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، سعید مغل

برمنگھم (پ ر)محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل مزار قائد اعظم پر ہلڑ بازی کرکے بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مزار قائداعظم 22کروڑ پاکستانیوں کی شناخت ہے۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر آگ کے گولے برسائے جارہے ہیں،بارڈر پر ہر روز فائرنگ سے معصوم سویلین کو شہید کیا جارہا ہے مگر ہمارے سیاست دان آپس میں جنگ کررہے ہیں ۔ اپوزیشن پارٹیاں جو بظاہر کہتی ہیں کہ ہم حکومت مخالف تحریک چلا رہے ہیں مگر حقیقت میں یہ ملک دشمن تحریک ہےجو اپنے مفاد اور اقتدار پر قبضے کیلئے ہے جس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔ ملک میں افراتفری سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن پارٹیاں اور اس کے رہنماخدا کا خوف کریں اور ملک کو نقصان پہنچانے کے ارادے ترک کریں۔
تازہ ترین