آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپوزیشن جلسہ، میزبان اور مہمان دونوں کراچی سے نہیں، ایم کیو ایم

اپوزیشن جلسہ، میزبان اور مہمان دونوں کراچی سے نہیں، ایم کیو ایم 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ اپوزیشن اردو زبان اوربانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے فیصلے کے خلاف بولنے پر خاموش رہتی ہے تو ہم سمجھیں گے کہ یہ مشترکہ طور پر اپوزیشن کا بیانیہ ہے۔

ہم سمجھتے ہیں ملک میں سیاسی عمل کے لیے جلسے کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،کل کراچی میں اپوزیشن جماعتوں نے جلسہ کیا جس میں صوبہ بھر کے سرکاری وسائل خرچ کر کے لوگوں کو بلایا گیا، مگر کراچی میں جلسے کے باوجود یہاں کے عوام کے مسائل اور وسائل پر کوئی ایک لفظ استعمال نہیں کہا گیا! کل ایک ایسا جلسہ تھا جس میں میزبان اورمہمان دونوں کراچی کے نہیں تھے۔

بدقسمتی سے مشترکہ اپوزیشن کے رہنمائوں نے کراچی کے شہریوں کے بارے میں لسانیت اور تعصب پر مبنی بیان دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔وہ پیر کو یہاں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین خواجہ اظہار الحسن،محمد حسین، عبدالوسیم،اسلم آفریدی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید