• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء سیاست پر پابندی کا فیصلہ قبول نہیں ‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء سیاست پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی بوکھلاہٹ واضح ہوگئی‘انتظامیہ نے اپنی ناکامی نا اہلی چھپانے کے لئے طلباء سیاست پر قدغن لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ علم آگاہی وشعور سے خوفزدہ ہوکر طلباء سیاست پر پاپندی لگا دی گئی جسے بی ایس پجار مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کے یہ رویہ طلباء و طالبات کو دیوار سے لگانے اور ان کو خاموش کرنے کے لئے اپنایا گیا ہے۔تنظیم تمام ترقی پسند طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کے فیصلے کے خلاف بھر پور تحریک چلائی گی۔
تازہ ترین