• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز: غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ، شارٹ ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق اے ای ٹی اوز احسان شاہ، ملک الطاف اور علیم اختر کی نگرانی میں تین 9 رکنی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر کے داخلی راستوں سمیت مختلف چوراہوں پر ناکے لگاکر غیر رجسٹرڈ، شارٹ ٹوکن ٹیکس، ٹرانسفر لیٹر کی حامل گاڑیوں سمیت بلیک گلاسز اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے دستاویزات تحویل میں لینے سمیت مذکورہ ڈیفالٹر اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تھانہ بند کردیا جائے گا ۔
تازہ ترین