• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا سہولت بازار کا دورہ،چینی 85 روپے کلو فروخت کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے شمسں آباد، ممتاز آباد سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سہولت بازار میں انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازار میں چینی 85 روپے فی کلو فروخت کی جائے۔سہولت بازار کا مقصد عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنا ہے۔مہنگائی مافیا کی سرکوبی کیلئے انتظامیہ سہولت بازار کو کامیاب کرے ضلعی انتظامیہ سہولت بازار میں بہتری لاکر عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز سہولت بازار کا ازخود دورہ کریں۔
تازہ ترین